مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے قرار داد سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، فواد چوہدری کو آئین شکن قرار دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، صدر عارف علوی، قاسم سوری کے آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے اور صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کا فیصلہ آنے کے بعد صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کروادی۔
News ID 1911568
آپ کا تبصرہ